welcome سینِیز میں خُوش آمدید

حج اور عُمرہ

حج اِسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مُسلمان، جو مالی اعتبار اور صحت کے حوالے سے ٹِھیک ہو، اُسے اپنی زِندگی میں کم از کم ایک بار حج ادا کرنا چاہئیے۔ ہر سال قریباً بِیس لاکھ زائرِین حج کی ادائیگی کے لِیے مکّہ آتے ہیں، اور اِس دورانِیے کا یہ اِجتِماع دُنیا کا سب سے بڑا سالانہ اِجتماع سمجھا جاتا ہے۔ 

عُمرے کو ایک چھوٹا یا مِنِی حج بھی کہا جاتا ہے، جو کہ مکّہ مُکرّمہ کی ایک غیر لازمی زیارت ہے جو سال میں کِسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ عُمرے کی ادائیگی لازمی نہیں ہے، مگر اِسلام میں اِسے ادا کرنے کی بہت زیادہ تاکِید کی گئی ہے۔