welcome سینِیز میں خُوش آمدید

سینِیز گروپ، سعُودی عرب کی رِیاست میں حج اور عُمرے کی قابلِ اعتماد کیٹرِنگ خِدمات کا فراہم کُنندہ ہے۔ ہمارا مکّہ اور مدِینہ میں اور حج سے مُتعلِّق تمام دِیگر اہم مقامات پر ریستوران اور کیٹرِنگ کے کاروبار کا تجربہ ہمیں اِس کام کے لِیے تیّار کرتا ہے کہ ہم بروقت اور لذیذ کیٹرِنگ کی خِدمات فرہم کریں۔ سینِیز کیٹرِنگ کے ہمراہ، آپ کو ایک ایسی ٹِیم مِلتی ہے جو خصوصی تقرِیبات کے اِنعقاد میں اعلیٰ وسائل کی اہمیت سے واقِف ہے۔ ہم آپ کی طبعی اور صحٹ سے مُتعلِّق کیفیات کو نہایت سنجِیدگی سے لیتے ہیں اور آپ کی مخصُوص ضرُوریات کے مُطابِق پکوان تیّار کرتے ہیں۔ اپنی محنتی ٹِیم بشمُول ماہر باورچِیوں اور تربیت یافتہ مُلازمین اور ساتھ ہی میں اعلیٰ پائے کی پیکجِنگ اور نقل و حمل کی سہُولِیات کے ہمراہ، ہم حج اور عُمرے کے دوران طعامی خِدمات کی سب سے مقبُول برانڈ بن چُکے ہیں

حج اور عُمرہ

حج اِسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے۔ ہر مُسلمان، جو مالی اعتبار اور صحت کے حوالے سے ٹِھیک ہو، اُسے اپنی زِندگی میں کم از کم ایک بار حج ادا کرنا چاہئیے۔ ہر سال قریباً بِیس لاکھ زائرِین حج کی ادائیگی کے لِیے مکّہ آتے ہیں، اور اِس دورانِیے کا یہ اِجتِماع دُنیا کا سب سے بڑا سالانہ اِجتماع سمجھا جاتا ہے۔ 

عُمرے کو ایک چھوٹا یا مِنِی حج بھی کہا جاتا ہے، جو کہ مکّہ مُکرّمہ کی ایک غیر لازمی زیارت ہے جو سال میں کِسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ حالانکہ عُمرے کی ادائیگی لازمی نہیں ہے، مگر اِسلام میں اِسے ادا کرنے کی بہت زیادہ تاکِید کی گئی ہے۔